Seniors Cybersecurity Guide · بزرگوں کے لیے · Article 2 of 5
Password Safety & Protecting Your Accounts
«123456» — «password» — «abc123» — اپنی تاریخِ پیدائش — اپنے بچے کا نام — اپنا فون نمبر
ahmed1960
pakistan123
maryam2024
BlueSky!Tree$42
Mango&Rain#77
Garden*Moon!85
تین یا چار آسان الفاظ کو ملائیں — جیسے «BlueTreeRain» — پھر اس میں کوئی نمبر اور نشان شامل کریں — «BlueTree!Rain42» — یہ یاد رکھنا آسان اور توڑنا مشکل ہے۔
ہر اکاؤنٹ کے لیے الگ پاسورڈ رکھیں۔ اگر ایک جگہ پاسورڈ چوری ہو تو باقی اکاؤنٹ محفوظ رہیں۔
اگر یاد رکھنا مشکل ہو تو پاسورڈ ایک نجی ڈائری میں لکھ کر محفوظ جگہ رکھیں — کمپیوٹر پر فائل میں نہیں۔
اپنا پاسورڈ کبھی کسی کو نہ بتائیں — چاہے وہ فون پر بینک والا ہی کیوں نہ کہے۔ بینک کبھی پاسورڈ نہیں مانگتا۔
اگر آپ کو لگے کہ کوئی آپ کا پاسورڈ جان گیا ہے تو فوری طور پر پاسورڈ بدل دیں۔
جہاں ممکن ہو «Two-Step Verification» (دوہری تصدیق) آن کریں — اس سے آپ کے فون پر ایک کوڈ آتا ہے جو لاگ اِن کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
لائبریری، کیفے یا مسجد کے کمپیوٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں تو کام ختم ہونے کے بعد لاگ آؤٹ ضرور کریں۔ کبھی بھی «Remember my password» پر کلک نہ کریں۔
Australian Cyber Security Centre — مفت مشورہ
www.cyber.gov.auACSC Hotline
1300 CYBER1 (1300 292 371)